ٹام موڈی نے سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان آنے سے انکار کردیا، پی سی بی کی کوچنگ کمیٹی میں شامل سابق لیجنڈ بلے باز وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے ٹام موڈی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کی دعوت دی تھی

جمعرات 21 اپریل 2016 09:59

سڈنی، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء)سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق ٹام موڈی سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں آنا چاہتے۔ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی بلے باز ٹام موڈی نے پی سی بی کو قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی کوچنگ کمیٹی میں شامل سابق لیجنڈ بلے باز وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے ٹام موڈی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کی دعوت دی تھی، تاہم ٹام موڈی نے سیکیورٹی کو بہانہ بنا کہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور کوچنگ کمیٹی ابھی بھی ٹام موڈی سے رابطے میں ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے رضا مند ہو جائیں۔