لاہور : 20کلو آٹے کا تھیلا 20روپے سستا‘ نئی قیمت 750 روپے مقرر،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کے باعث ہوا تھا، ملز مالکان

جمعرات 21 اپریل 2016 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) لاہوریوں کے لیے خوشخبری۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے بیس کلو آٹے کے تھیلے میں بیس روپے کی کمی کر دی۔ نئی قیمت سات سوپچاس روپے ہو گئی۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد کی گئی۔

(جاری ہے)

بیس روپے کمی کے بعد بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سات سو ستر روپے سے کم ہو کر سات سو پچاس ہو گئی ہے۔فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کے باعث ہوا تھا۔ اب قیمت کم ہوئی ہے تو عوام کو ریلیف دینے کے لیے انہوں نے بھی بیس کلو آٹے تھیلے کی قیمت کم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :