ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دینے کیخلاف ایک اور درخواست دائر

جمعرات 21 اپریل 2016 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دینے کے خلاف ایک اور درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ۔ جس پر سماعت آج ( جمعرات) کو جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کے شہری عبداللہ شاہ نے اپنے وکیل چودھری زبیر گجر کے ذریعے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کس قانون کے تحت سیاسی جماعت کو پارک میں جلسے کی اجازت دی ہے ؟عوامی تفریحی کے مقامات کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا عدالت تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے ۔

واضح رہے کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات ہٹا دینے کے بعد درخواست کی سماعت آج کے لئے مقرر کر دی گئی ہے ۔