میرا آخری وقت اب قریب آ گیا ہے ، فیڈل کاسترو ،عوام اور پارٹی کے لئے اپنے نظریات اور اصول چھوڑے جا رہا ہوں ، قوم سے اہم خطاب

جمعرات 21 اپریل 2016 10:11

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) کیوباکے انقلابی راہنما فیڈل کاسترو نے قوم سے انتہائی اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا آخری وقت اب قریب ہے جبکہ اپنی پارٹی اور عوام کے لئے وہ اب اپنے قیمتی نظریات اور اصول چھوڑے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طویل عرصے سے علیل کیوبن راہنما فیڈل کاسترو نے کئی سالوں کے بعد قوم سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں جلد 90 سال کا ہو جاؤں گا انہوں نے کہا کہ دوسروں کی طرح اب میرا آخری وقت بھی قریب آ گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کیوبن کیمونسٹ کے نظریات اس سرزمین پر اس بات کا ثبوت رہیں گے کہ وہ اگر لگن اورعظمت کے ساتھ کام کریں تو وہ ایسا میٹریل اور ثقافتی اشیاء پیدا کر سکتے ہیں جن کی انسانوں کو ضروریہ ہے اور ہمیں اس سلسلے کو بلارکاوٹ جاری رکھنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :