یورو گوائے ، بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ، 8 ہزار بے گھر

جمعرات 21 اپریل 2016 10:11

مونسٹی ویڈیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) یوروگوائے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ آٹھ ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ہنگامی نظام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں نو افراد ہلاک جبکہ آٹھ ہزار سے زائد گھر تباہ ہونے کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بے گھر افراد کی محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :