مہمند ایجنسی، دوران سرچ آپریشن بارودی سرنگ کا دھماکہ،سرکاری اہلکار سمیت ایک قبائلی جاں بحق

جمعرات 21 اپریل 2016 10:09

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء)مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی دویزئی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ،سرکاری اہلکار سمیت ایک قبائلی ملک جاں بحق۔ علاقے میں پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری۔ تا حال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ سرکاری ذرائع۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ دویزئی میں مطلوب افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کا آپریشن ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں قبائلی عمائدین بھی شریک تھے۔ آپریشن سے واپسی پر سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں پرکچے راستے میں پہلے سے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جسمیں ایک قبائلی ملک رحیم گل اور ایک سیکورٹی اہلکار موقعہ پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گیرے میں لیکر مزید سرچ آپریشن شروع کی اور تمام آنے جانے والے راستوں کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ علاقہ دور افتادہ اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے تا حال کسی قسم کی گرفتاری کا اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔