نیو یارک، مسافر خاتون کے ساتھ دست درازی پر 43سالہ پاکستانی شخص کے خلاف کارروائی کاآغاز

جمعرات 21 اپریل 2016 10:06

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) نیو یارک کی ایک عدالت میں 43سالہ پاکستانی شخص کے خلاف جیوری نے کارروائی کاآغاز کردیا ہے جس نے دوبئی سے نیویارک آنے والی خلیجی ائیرلائنز کی پرواز کے دوران مسافر خاتون کے ساتھ دست درازی کی تھی ندیم محمود قریشی نے جیوری کے روبرو تسلیم کیا کہ اس نے سوئی ہوئی نوجوان خاتون کو سوتے میں بیوی سمجھ کر اسکے اعضاء پر لوشن لگا کر جنسی تسکین مٹانے کی کوشش کی عدالت میں متاثرہ خاتون نے ثبوت کے طور پر اپنے فون سے بنائی ہوئی ویڈیو بھی پیش کی ملزم کے وکیل نے عدالت سے سوال کیا کہ پورے لباس میں ملبوس کمبل میں لپٹی خاتون کے جسم کے نازک اعضاء تک آسانی سے رسائی ناممکن ھے جرم ثابت ھونے کے بعد ملزم قریشی کو 15سال سزا کے بعد ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔