نوشہرہ،منشیات کااڈہ چلانے میں تعاون کے عوض رشوت دینے پر تحریک انصاف کے جنرل کونسلر کو گیارہ ہزار رشوت سمیت گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 09:33

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) منشیات کااڈہ چلانے میں تعاون کے عوض رشوت دینے پر ایس ایچ او اضاخیل نے تحریک انصاف امان گڑھ کے جنرل کونسلر گل نارس کو گیارہ ہزار کی رشوت سمیت گرفتار کرلیا سیاسی دباوٴ پر رہائی ڈی پی او نوشہرہ نے ایس ایچ او کو رشوت دینے پر جنرل کونسلر کے خلاف انکوائری اور ایف آئی آر کے اندراج کے لئے انٹی کرپشن پولیس کو درخواست حوالے کردی ویلج کونسل امان گڑھ کے جنرل کونسلر گل نارس جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے گزشتہ روز ایس ایچ او اضاخیل صفدر خان سے ملنے کیلئے آیا اور ایس ایچ او کو گیارہ ہزار روپے کی رشوت یہ کہہ کر حوالے کردی کہ علاقے کے بدنام زمانہ منشیات فروش افتخارئے کے ساتھ ان کے کالے دھندے منشیات کے اڈے چلانے میں تعاون کیاجائے جس پر فرض شناس ایس ایچ او صفدر خان نے پولیس سٹیشن کے اندر شور شرابا شروع کردیا اور موقع پر موجود علاقے کے متعدد کونسلروں اور ناظمین کو بھی آگاہ کردیا کہ کونسلر گل نارس نے منشیات کااڈہ چلانے کیلئے مجھے رشوت دی جسے میں نے ٹکرا دیا اور رشوت کی رقم قبضہ پولیس لے لی گئی اور کونسلر کو موقع پر حراست میں لے لیا لیکن سیاسی دباوٴ پر چھوڑ دیاگیا معاملے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود نے جنرل کونسلر گل نارس کے خلاف ایس ایچ او اضاخیل کو رشوت دینے کے معاملے کی انکوائری کرکے باقاعدہ جنرل کونسلر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی ہدایت دے دی تاہم انٹی کرپشن پولیس نوشہرہ نے بھی درخواست سردخانے میں ڈال دی ہے۔