اسلام آباد، خاتون نے مبینہ طورپر مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر سابقہ خاوند کا نازک عضو کاٹ ڈالا،پولیس نے مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال میں داخل کرادیا، لڑکی اوراس کے والد کے خلاف مقدمہ درج، لڑکی گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء )فیس بک پر دوستی کے بعد کورٹ میرج اور پھرطلاق لینے والی لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکراپنے سابقہ خاوندکودھوکے سے بلیوایریا میں واقع ہوٹل پر بلواکرتیزدھارآلے سے نازک عضو کاٹ ڈالا۔پولیس نے مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال میں داخل کرادیاہے جبکہ لڑکی اوراس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرنے بعد لڑکی کو گرفتارکرلیاہے۔

معلوم ہواہے کہ گلی نمبر42سیکٹرجی سیون ٹو کے رہائشی سابق ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ وزارت ریلوے محمدیامین کی صاحبزادی مسماة ”ن“ جمال کی تین سال قبل فیس بک پرمحلہ گوبندگڑھ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمدبن زاہدعرف مومی سے دوستی ہوئی۔بعدازاں یہ دوستی والدین کی مرضی کے بغیرکورٹ میرج پر پہنچی اوردوشیزہ اپنے خاوند کے ہمراہ گوجرانوالہ چلی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں مبینہ طورپر اسے ذہنی اورجسمانی زیادتی کانشانہ بنایاگیاجس پریہ شادی ناکام ہوگئی اورچند ہی ماہ بعد طلاق لے کردوشیزہ واپس والدین کے پاس اسلام آبادچلی آئی اور اس نے روزن نامی این جی اومیں ملازمت اختیارکرلی۔تاہم اس دوران مبینہ طورپر سابقہ خاوند نے فون پر اس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھااوراسے یہ کہتے ہوئے کہ اس کی غیراخلاقی ویڈیوموجودہے بلیک میل کرناشروع کیا۔

جس پردوشیزہ نے اسے مزہ چکانے کا فیصلہ کیا۔تھانہ کوہسارمیں درج مقدمہ نمبر149بجرم 336/109کے مطابق اٹھارہ اپریل2016ء کودوشیزہ نے سابقہ خاوند کو دھوکے سے بلیوایریا میں واقع سٹی ہوٹل کے کمرہ نمبر302میں بلایا۔نوجوان گوجرانوالہ سے دن گیارہ بجے مذکورہ ہوٹل میں پہنچااوردن تقریباً دوبجے تھکاوٹ کی وجہ سے کمرہ میں سوگیا۔اس دوران دوشیزہ نے تیزدھارچھری سے حملہ کرکے نازک عضو کو کاٹ دیا۔معلوم ہواہے کہ پولیس تھانہ کوہسار نے دوشیزہ کو گھرسے گرفتارکرلیاہے۔مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال کے سرجیکل ون میں داخل کرادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :