شیخوپورہ ،نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک ہی خاندان کے دو خواتین و کم سن بچوں سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا

بدھ 20 اپریل 2016 09:33

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) شیخوپورہ کے علاقہ اجنے والا میں ڈیرہ شرق دین سول کلاں میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک ہی خاندان کے دو خواتین و کم سن بچوں سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرفراز احمد خان ورک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ بجھوا دیں تاہم ابھی تک اصل صورت حال معلوم نہیں ہو سکی یہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا دہشت گردی کا واقعہ ۔

ہلاک ہونے والوں میں شمائلہ بی بی ، شرافت بی بی اس کے خاوند محمد ابراہیم تین سالہ بچہ محمد ندیم اور چار سالہ رخسانہ شامل ہے ۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چار مختلف ٹیمیں بنا کر جدید خطوط پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :