کراچی ، گھر سے 3بچوں کی نعشیں برآمد ،تینوں گلا دبانے سے جاں بحق ہوئے

بدھ 20 اپریل 2016 09:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر سے 3بچوں کی نعشیں برآمد ،تینوں گلا دبانے سے جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آبادکی حدود سے ایک گھر سے3بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں تینوں بچوں کی شناخت اقصیٰ،نمرہ اور علی کے نام سے ہوئی ہے تینوں کی عمریں بالترتیب5,8اور3سال بتائی جاتی ہیں تینوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں پولیس کے مطابق بچوں کو مارنے سے پہلے رسیوں سے باندھا گیا تھا واقعہ کے وقت تینوں بچوں کے علاوہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر عباسی شہید ہسپتال بھجوادی ہیں اور جائے وقوع سے شہادتیں اکھٹی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو فوری رپورٹ مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :