میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، برازیلین صدر

بدھ 20 اپریل 2016 10:10

براسیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) برازیل کی صدر دلما روزیف نے کہا ہے کہ وہ اپنے مواخذے کے خلاف ڈٹ جائیں گی۔ ایوان زیریں میں ان کے مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ سب کے سب جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

(جاری ہے)

برازیلین صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی دباوٴ کے آگے جھکیں گی۔