بھارتی عدالت نے 2014ء میں طالبعلم قتل کیس کے آٹھ مجرموں کو سزائے موت سنا دی

بدھ 20 اپریل 2016 10:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) بھارتی عدالت نے 2014ء کے طالبعلم قتل کیس میں آٹھ افراد کو سزائے موت سنا دی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے 2014ء میں مغربی بنگال میں ایک 21 سالہ کالج طالبعلم کا وحشیانہ قتل کر کے اس کی نعش کے بارہ ٹکڑے بنانے والے آٹھ مجرموں کو سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

سزا سنائے جانے والے افراد کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :