روس‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ تین افراد ہلاک

بدھ 20 اپریل 2016 10:08

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت ہنگامی حالت اور سول دفاع کی علاقائی شاخ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پامال بیننسولا میں ایک روز قبل طیارے کا رابطہ اچانک ریڈار سے منقطع ہو گیا تھا جس کا ملبہ جزیرہ بیلائی سے ملا ہے جبکہ طیارے میں سوار تمام تین افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔

(جاری ہے)

طیارہ گرنے کی وجہ موسم کی خراب صورتحال تھی جبکہ مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :