اسلام آباد ،وزیر اعظم محمد نواز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو بوسہ دیا ،وزیر اعظم نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس (آج) طلب کر لیا،اجلاس میں وفاقی وزراء اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر وزیر اعظم نوازشریف کو بریفنگ دینگے

بدھ 20 اپریل 2016 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم 14 اپریل کو علاج کے لئے لندن گئے تھے وزیر اعظم نے لندن میں نجی ہسپتال میں چیک اپ کرایا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کر لئے گئے وزیر اعظم کی صحت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم وطن آنے کا فیصلہ کیا ۔

ادھروزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو بوسہ دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن سے واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوش آمدید کرتے ہوئے وزیر اعظم کو گلے ملتے ہی گردن پر بوسہ دیا ہے جس سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف گزشتہ چند دنوں سے طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن میں مقیم تھے ۔

(جاری ہے)

ادھروزیر اعظم نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس(آج) بدھ کو طلب کر لیا،اجلاس میں وفاقی وزراء اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر وزیر اعظم نوازشریف کو بریفنگ دینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن سے طبی معائنے کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے۔ وزیراعظم بیس اپریل کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ جہاں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اہم اجلاس ہو گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں پاناما لیکس کمیشن کے معاملے پر مشاورت ہو گی۔ وفاقی وزراء اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دینگے۔ وزیراعظم کی قانونی ٹیم تحقیقاتی کمیشن پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیگی۔ وزیراعظم نوازشریف کو تحریک انصاف کے متوقع احتجاجی پروگرام کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔