نواز شریف حکومت نے ستلج کاٹن ملز کا 6 ملین قرضہ قومی خزانہ سے ادا کر دیا۔ ایم سی بی کو ادائیگی کر دی

منگل 19 اپریل 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) نواز شریف حکومت ستلج کاٹن ملز اوکاڑہ کا قرضہ معاف کرتے ہوئے قومی خزانہ سے مسلم کمرشل بنک کو 6 ملین روپے ادا کر دیئے ہیں۔ ستلج کاٹن ملز نے ایم سی بی سے بھاری قرضہ حاصل کیا تھا جو وہ ادا کرنے میں ناکام ہو گئی تھی اور بنک نے ان کو ڈیفالٹر قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے ستلج کاٹن ملز کے ذمہ ایم سی بی کا 6 ملین کا قرضہ قومی خزانہ سے ادا کر دیا ہے۔ ایم سی بی نواز شریف کے انتہائی قریبی دوست میاں منشاء کی ملکیت میں ہے اور نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی میاں منشاء پر نوازشات کی بارش کر رکھی ہے اور 6 ملین کی ادائیگی بھی اسی نوازشات میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :