خواتین نیوز کاسٹرزاور اینکرز کو دوپٹہ اوڑھنے کا پابند بنایا جائے، مدیحہ رانا نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی

منگل 19 اپریل 2016 09:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ ایم پی اے مدیحہ رانا نے پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرار داد پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹی وی چینل کے مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ خواتین نیوز کاسٹرزاور اینکرز کو اسلامی اقدار کے مطابق دوپٹہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دوپٹہ اوڑھنے کا پابند بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے ۔ ننگے سر خواتین اینگرز اور نیوز کاسٹرز کو اسلامی معاشرے میں زیب نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ انہیں اسلامی اصولوں کے مطابق ان کے حقوق کی بحالی کے ساتھ ساتھ کی دائرہ میں رہنے ہوئے انکی آزادی کی بھی خواہاں ہے لیکن آزادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کیا کہ خواتین اسلامی اقدار کے منافی ڈوپٹہ اوڑھنے کی اجتناب کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈوپٹہ پاکستانی معاشرے کی ثقافت کا بھی حصہ ہے اس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیوز کاسٹرز اور اینگرز کے ننگے سر ہونے کی وجہ سے معاشرے کی دیگر خواتین پر بھی برے اثر ات مرتب ہونے کا احتمال ہے ۔ لہذا انہیں ڈوپٹہ اوڑھنے کا پابند بنایا جائے تاکہ دیگر نوجوان لڑکیاں میں ڈوپٹے اوڑھنے کا فروغ بھی جنم لے سکے ۔