پاکستان مسلم لیگ(ق) نے پانامہ لیکس کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کے جاتی عمرہ میں احتجاجی دھرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

منگل 19 اپریل 2016 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) نے پانامہ لیکس کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کے جاتی عمرہ میں احتجاجی دھرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ذریعے اپنے فیصلے سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو پیغام بھجوادیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز الٰہی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاست کے لیے کسی کی ذاتی رہائش گاہوں کا گھیراؤ مناسب بات نہیں او رنہ ہی سیاسی مخالفت میں خواتین اور بچوں کو اس قسم کے دھرنوں میں لانا کوئی مناسب اقدام ہے ایسی صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ(ق) پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے سکتی لیکن پاکستان مسلم لیگ(ق) پانامہ لیکس کی رپورٹ کی روشنی میں موجودہ حکمرانوں کے خلاف ہے۔