ترکی : مسلمان عالم فتح اللہ گلن سے مالی تعاون کا الزام ،101مشتبہ افراد گرفتار

منگل 19 اپریل 2016 10:07

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) ترکی کی پولیس نے امریکا میں مقیم مسلمان عالم فتح اللہ گلن سے مالی تعلق کے الزام میں 101 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے فتح اللہ گلن پر حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس کے پاس تاجروں اور فتح اللہ گلن سے منسلک ’آسیا‘ بینک کے ملازمین سمیت 140 افراد کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں، جن میں سے 101 کو استنبول سمیت ترکی کے 9 شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی حکومت نے فتح اللہ گلن کی اعتدال پسند اسلامی تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے مسلمان عالم سے وابستہ اخبارات، ٹی وی اسٹیشنز اور دیگر کاروبار کو قبضے میں لیا جارہا ہے، جبکہ ان کے حامیوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔اناطولو کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا، ان پر بھی اس ’دہشت گرد‘ گروپ کا رکن ہونے اور اس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :