جنوبی کوریا کی صدر بارک جیون ہائی آئندہ ماہ ایران کا دورہ کریں گی

منگل 19 اپریل 2016 10:06

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) جنوبی کوریا کی صدر بارک جیون ہائی آئندہ ماہ ایران کا تین روزہ دورہ کریں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارک کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جیون ہائی خلیجی ملک کی دعوت پر یکم مئی سے ایران کا تین روزہ دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اس دورے کے موقع پر بارک اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات تعاون کے اقدامات اور کوریائی خطے کی موجودہ صورتہال پر تبادلہ خیال کریں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ‘ تجارتی‘ سیاسی اور دیگر تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گی۔

متعلقہ عنوان :