فیصل آباد ،باپ ہی شیطان بن گیا، بیٹی کے ساتھ زبردستی ،درندہ صف شوہر کیخلاف بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج

پیر 18 اپریل 2016 09:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) باپ ہی شیطان بن گیا، بیٹی کے ساتھ زبردستی حرامکاری ،درندہ صف شوہر کے خلاف بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاق چک نمبر36ج ب کی رہائشی خاتون فوزیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ جب وہ واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر میری بیٹی ثناء کے ساتھ زبردستی حرامکاری میں مصروف تھا جس پر خاتون نے شور واویلے کے بعد اس کے خلاف تھانے میں درخواست پر بیٹی سے زناء کرنیوالے باپ کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :