راولپنڈی میٹرو ، بجلی کی تنصیبات میں 1 ارب روپے کی کرپشن کا دعویٰ، نیب نے تحقیقات شروع کردیں، کرپشن میں ایک سرکاری اور 2 سیاسی ڈائریکٹر ملوث

پیر 18 اپریل 2016 09:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)راولپنڈی میٹرو بس سروس میں بجلی کی جتنی چیزیں لگائی یا اکھاڑی گئیں ،ان سب میں ہی کرپشن کا انکشاف ہونے پر نیب نے تفتیش شروع کردی ہے۔یہ دعویٰ نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیاگیا تاہم اس پر حکومت یا میٹرواتھارٹی کاموقف معلوم نہیں ہوسکا۔نجی ٹی وی کے پروگرام خبردار میں مخبری دیتے ہوئے آغا ماجد المعروف بابا جی نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی میٹر و بس میں نیب نے انتہائی عجیب کرپشن پکڑی ہے جو ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔

(جاری ہے)

میٹرو ٹریک بنانے میں بجلی کی جتنی چیزیں بھی لگائی یا اکھاڑی گئیں سب میں کرپشن کی گئی ہے۔ راولپنڈی میٹرو بس منصوبے میں ہر قسم کی کرپشن کے حوالے سے صرف ایک ہی آدمی کا نام آتا ہے تاہم نیب نے فائلیں تیار کرلی ہیں جس میں ایک سرکاری اور2 سیاسی ڈائریکٹر ملوث ہیں جنہوں نے انوکھا طریقہ واردات اپنایا اور تمام کھمبے، موٹریں، ٹرانسفارمر اور تاریں سرکاری گودام میں نہیں جانے دیے بلکہ راستے میں ہی غائب کرکے بیچ دیے جس سے ایک ارب روپے کی آمدن ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کی تنصیبات کی مد میں کی گئی کرپشن سے حاصل ہونے والے ایک ارب روپے کی رقم سے گجرات میں زمین کے کئی مربعے خریدے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک مربع زمین 25 ایکڑ کے برابر ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :