خواجہ آصف کی مسلم لیگ ہاوٴس سیالکوٹ میں کھلی کچہری،شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں میں مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کیں ، افسران اور نمائندگان کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

پیر 18 اپریل 2016 09:27

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے گزشتہ اتوار کے روز پیرس روڈ پر واقع مسلم لیگ ہاوٴس سیالکوٹ میں کھلی کچہری لگائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمداکرام، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،یوسی چیئرمین توحید اختراورحاجی ملک سرفراز ،مرزا اورنگ زیب المعروف شاہ جی کے علاوہ مسلم لیگ (ن )کے مقامی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے متعلقہ درپیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو درخواستیں پیش کیں جس پر انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے اور سائلین کو ان کے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :