مری میں فریال تالپور ، شہلا رضا اور انور سیال کی گاڑیوں کا چالان

پیر 18 اپریل 2016 09:27

مری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) مری میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں فریال تالپور ، شہلا رضا اور وزیر داخلہ سندھ انور سیال کی گاڑیوں کا چالان ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چالان نوپارکنگ ایریا میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر ہوا مری پولیس نے 500، 500 روپے چالان کیا ۔