شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ن میں شامل ہو سکتے ہیں، معروف صحافی آفتاب اقبال

پیر 18 اپریل 2016 09:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) معروف صحافی اور اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ن میں شامل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن پانامہ لیکس کے اس بحران سے نکل آئی تو امکان ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ن میں شامل ہو سکتے ہیں۔