قطر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کا اجلاس بغیر کسی معاہدے کے ختم

پیر 18 اپریل 2016 09:58

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) قطر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار کو منجمد کرنے کے حوالے سے ہونے والا اجلاس بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد قطر کے وزیر توانائی محمد بن صالح ال سدا نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو مزید وقت کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں اوپیک کے رکن ممالک کے ساتھ روس جیسے ممالک نے بھی شرکت کی جو تیل برآمد تو کرتے ہیں لیکن اوپیک کے رکن نہیں ہیں۔ محمد بن صالح ال سدا کا کہنا ہے کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اوپیک میں شامل اور تیل برآمد کرنے والے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :