صدر مملکت کو بھجوائی جانے والے 513قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

پیر 18 اپریل 2016 09:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) آ پریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی سمیت قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں ،عدالتی فیصلوں کے بعد صدر مملکت کو بھجوائی جانے والے 513قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی گئی جبکہ 13اپیلوں پر ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے دستاویزت کے مطابق گذشتہ 5سالوں کے دوران عدالتوں کی جانب سے سزائے موت پانے والے 513قیدیوں نے صدر مملکت کو رحم کی اپیلیں بھجوائی تھی تاہم یہ تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں دستاویزات کے مطابق اس وقت وزارت داخلہ کے بعد سزائے موت پانے والے 38قیدیوں کی رحم کی اپیلیں زیر التوا ہیں جن میں سے 13اپیلیں ایوان صدر سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی ہیں جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :