لاہور، سید عطاء اللہ شاہ بخاری  کے داماد سید محمد وکیل بخاری انتقال کرگئے

اتوار 17 اپریل 2016 11:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) بانی مجلس احرار اسلام امیر شریعت ،بطل حریت بر صغیر کے معروف خطیب مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری  کے داماد اورمجلس احرار اسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری کے والد بزرگ سینئر احرار راہنما پروفیسر سید محمد وکیل شاہ بخاری آج دارِ بنی ہاشم ملتان میں انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)مجلس احرار اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کے مطابق ملک بھر کے جیدعلماءِ کرام اور متقدر دینی و مذہبی راہنماؤں نے اپنے بیان میں انکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

نیز انکی نمازِ جنازہ آج 17اپریل ساڑھے چھ بجے دن ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی جائیگی اور بعد ازاں انہیں امیر شریعت  کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :