آج سے پیر تک فاٹا، خیبر پختونخواہ ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

اتوار 17 اپریل 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) آج (شام ) سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج (شام ) سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ،سکھر ، کوئٹہ اور ڑوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: کوئٹہ، ڑوب ڈویژن، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی ،پنجاب ( راولپنڈی ،سرگودھا،فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن)، اسلام آباد ،فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سبی، قلات، لاہور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ ملک کیدیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تا ہم کوئٹہ ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 20 ملی میٹر جبکہ بارکھان میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 45 ، اوکاڑہ 44 ، رحیم یار خان ، پڈعیدن ،سبی، شہید بینظیر آباد، شورکوٹ، کوٹ ادو، بہاولنگر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا