سیالکوٹ ،خوا جہ صفدر میڈ یکل کا لج کی انتظامیہ نے خواجہ آصف کو ماموں بنا دیا، کانو کیشن کیلئے ”UMT“ یونیورسٹی “ سے” گاؤن “ادھار لے کر وقت ٹپاؤ پالیسی اپنائی گئی

اتوار 17 اپریل 2016 11:02

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) خوا جہ صفدر میڈ یکل کا لج سیا لکوٹ کی انتظامیہ نے خواجہ محمد آصف کو ماموں بنا دیا۔ کانو کیشن کیلئے ”UMT“ یونیورسٹی “ سے” گاؤن “ادھار لے کر وقت ٹپاؤ پالیسی اپنائی گئی ۔خوا جہ صفدر میڈ یکل کا لج سیا لکوٹ میں منعقدہ پہلے بیج کی تقریب کے دوران بد انتظامی و بد اخلاقی کی وجہ سے سیالکوٹ کی صحافی برادری کا احتجاجاَ تقریب کا با ئیکاٹ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں خواجہ صفدر میڈیکل کا لج کی کا نو کیشن کی ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں انتظامیہ کی طرف سے بد انتظامی و بد اخلاقی کی وجہ سے مقامی صحافیوں نے مکمل طور پر با ئیکا ٹ کر کے احتجا ج شروع کر دیا۔مذکورہ تقریب سے وفاقی وزیر پا نی و بجلی نے کا نوکیشن سے خطاب کر نا تھا،تقریب میں انتظامیہ نے کا نوکیشن کی وردیاں”UMT“یونیورسٹی سے ادھار لے رکھی تھیں جن کا لو گو صاف نظر آ رہا تھا۔ ،صحافیوں کے بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی،انتظامیہ کی طرف سے بار بار مقامی صحافیوں کی تو ہین نا قابل بر داشت تھی۔تقریب میں معزز مہمانوں کو دھکے دیئے جا رہے تھے۔ انتظامیہ کی طرف سے کسی تقریب میں ہو نے والی بد انتظامی پر معذرت نہیں کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :