جسٹس(ر)سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ( ن) سے کوئی تعلق نہیں ،نہ ہی کبھی کوئی عہدہ لیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی کا بیان

اتوار 17 اپریل 2016 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے مسلم لیگ ن میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لیا ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ایک اچھی وکیل ہیں اور انہوں نے وکلاء تحریک میں حصہ لیا تھا ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ شرمین عثمانی مسلم لیگ ن کی رکن نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی کوئی عہدہ لیا ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ کہا تھا کہ شرمین عثمانی مسلم لیگ ن کے رکن ہیں اس لئے ان کے خاوند جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کو پانامہ لیکس کے لئے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے طور پر قبول نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :