دبئی کے بعد شارجہ ایئرپورٹ پر ہرمسافرپر35درہم ٹیکس نافذکردیا گیا

اتوار 17 اپریل 2016 11:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) شارجہ کی ایگزیکٹیوکونسل نے ریاست کے ایئرپورٹ پر 35درہم فی مسافر اضافی فیس نافذکردی ہے جوکہ ہر مسافر سے شارجہ چھوڑتے وقت ایئرپورٹ پرفراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے عوض لی جائے گی-کونسل کی قراردادنمبر12/2016کے مطابق ایئرپورٹ سہولیات فیس کا اطلاق تمام مسافروں پر ہوگا ایسے مسافروں کو بھی یہ فیس اداکرنا ہوگی جنہوں نے کنکٹنگ فلائٹ کے لیے شارجہ ایئرپورٹ پر لینڈکیا بچے‘آن ڈیوٹی جہازوں کا عملہ‘ایسے مسافر جن کی آمد اور خروج ایک ہی نمبر کی فلائٹ سے ہوگا وہ اس فیس سے مثتنی ہونگے-دوبئی اور شارجہ کی جانب سے مسافروں پر فیس عائد کیئے جانے کے بعد زیادہ ترتارکین وطن نے امارات کی دیگر ریاستوں کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جن پر ابھت یہ فیس نافذ نہیں کی گئی ۔