شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کوشش انتہائی قابل مذمت ہے ، سلامتی کونسل

اتوار 17 اپریل 2016 11:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کورای کے حالیہ میزائل تجربے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ہے تاہم ملک کی یہ کوشش اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے اراکین شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے خلاف ابھی مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔