افغانستان سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ اور امریکی ڈرون حملہ ، پندرہ طالبان سمیت 61 افراد ہلاک متعدد زخمی

اتوار 17 اپریل 2016 11:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی اور تازہ امریکی ڈرون حملے میں پندرہ طالبان سمیت 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان کے گورنر عبدالستار یاریز نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا اس موقع پر جھڑپوں میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے دریں اثناء پولیس ترجمان لیفٹیننٹ کرنل حضرت حسین مشرقبوال نے بتایا کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں تازہ امریکی ڈرون حملے میں 46 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔