پناہ گزینوں کا بحران قابو سے باہر ہے‘ بان کیمون

اتوار 17 اپریل 2016 11:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ دنیا میں نقل مکانی پر مجبور ہونے والے سات کروڑ افراد کے باعث پیدا ہونیوالا پناہ گزینوں کا موجودہ بحران مکمل طور پر قابو سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پناہ گزینوں کے متعلق ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو موجودہ دور میں پناہ گزینوں اور نقل مکانی سے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے اور ایسے میں سیاسی یکجہتی کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کو پناہ گزینوں کا سامنا ہے انہیں اس ضمن میں جلد از جلد حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت پناہ گزینوں کو بغیر شرح سود کے قرضے دیئے جائینگے۔