سنگین غداری کیس ، وفاق نے جواب خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا، پرویز مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کی حاضری کی یقین دھانی کروائی تھی،سپریم کورٹ نے بھی مشرف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی

اتوار 17 اپریل 2016 11:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) سنگین غداری کیس میں وفاق نے اپنا جواب خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کی حاضری کی یقین دھانی کروائی تھی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے پاس دفاع میں دلائل نہیں تھے ۔وزارت داخلہ کے علم میں تھا کہ پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔مشرف کے وکلاء نے اکتیس مارچ کو مشرف جی حاضری کے حوالے سے مثبت حامی بھری تھی۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی مشرف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی۔