نئے چیئرمین پی سی بی کا فیصلہ وزیراعظم کرینگے ، ریاض حسین پیرزادہ ، ایوان میں جو بات کروں گا وہ سچائی پرمبنی ہوگی کیونکہ ایوان کو گمراہ نہیں کرسکتا ،قائداعظم یوتھ گیمز اچھا ایونٹ ہوگا ، دہشتگردی نے کھیلوں کو نقصان پہنچایا ، ہم پاکستان میں اولمپکس نہیں کرواسکے، سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کرینگے ، ایوان میں جو بات کروں گا وہ سچائی پرمبنی ہوگی کیونکہ ایوان کو گمراہ نہیں کرسکتا ، قائداعظم یوتھ گیمز اچھا ایونٹ ہوگا ، دہشتگردی نے کھیلوں کو نقصان پہنچایا ، ہم پاکستان میں اولمپکس نہیں کرواسکے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی پندرہویں نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کافی عرصہ سے پاکستان میں کھیلوں کے مقابلے نہیں ہورہے ہیں قائداعظم یوتھ گیمز کا انعقاد کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کرے گا یہ اچھا ایونٹ ہوگا قائداعظم یوتھ گیمز کے انتظامات میں ہم نے تمام اداروں کو شامل کیا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی وزیراعظم نواز شریف کے ماتحت ہیں اور نئے پی سی بی چیئرمین کا فیصلہ بھی وہی کرینگے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ جب ہم اسمبلی کے فلور پر ہوتے ہیں حقیقت پر مبنی بیان دینا ہوتا ہے ایک کام جو میں نہیں کرسکتا وہ میں کیوں کہوں اور ایوان کو گمراہ نہیں کرسکتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان میں کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہم اولمپکس نہیں کرواسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت سپورٹس کے حالات کو بہتری کی طرف لے جانے کیلئے میڈیا کا مثبت کردار ہے