پاکستانی حساس اداروں اورایف سی نے افغان اوربھارتی خفیہ ایجنسیوں کا دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،میرسرفرازبگٹی،”این ڈی ایس“اور”را“سے نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعدبھاری مقدارمیں اسلحہ ،ایمونیشن،راکٹ لانچر،مارٹربم،دھماکہ خیزمواد،دستی بم،باروداورڈیٹونیٹرسمیت ہزاروں راؤنڈبرآمدکرلئے،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، صوبائی وزیرداخلہ کی ایف سی مددگارسینٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی حساس اداروں اور فرنٹیئر کور کے عملے نے افغان خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس “اور بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کی جانب سے تخریب کاری کیلئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نوشکی کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن راکٹ لانچر، مارٹر بم، دھماکہ خیز مواد، دستی بم، بارود اور ڈیٹونیٹر سمیت ہزاروں راؤنڈبرآمد کر کے قبضے میں لے لی تاہم کو ئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان کے مددگار سینٹر میں بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ، بریگیڈیئر طاہر محمود،کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اس موقع پر کمانڈر غزہ بند کرنل سجاد اور آئی ایس پی آر کے کرنل شکیل ، میجر خدائے دوست سمیت دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی حساس اداروں اور فرنٹیئر کور کے عملے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی ایجنسی را دہشتگردی کیلئے بلوچستان میں موجود علیحدگی پسندوں کو تخریب کاری کیلئے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن لا رہے ہیں جس پر حساس اداروں اور فرنٹیئر کور کے عملے نے پاک افغان سرحدی علاقے نوشکی کے قریب منجرہ نالہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے سے مارٹر بم 25 ،راکٹ بم46 ، ایکسپلوژ10 پیکٹ ،9 ایم ایم پسٹل کے35 سو راؤنڈ ، سنائپر رائفل کے12360 راؤنڈ ، ایس ایم جی کے 5000 راؤنڈ ، ایس ایم جی میگزین47 عدد، پلاسٹک کلیپ40 ، سولر چارجر2 ، اینٹی پرسنل مائنز4 ، اینٹی ٹینک مائنز5 عدد، آر پی جی سیون 3 ، گرینڈ11، دھماکہ خیز مواد 48 کلو، آر پی جی سیون کے فیوز15 عدد، اے ٹی ایم فیوز11 عدد،آئی ای ڈی فیوز3 عدد، پرائما کارڈ128 عدد، ڈیٹونیٹر37 عدد، رائفل1 مختلف اقسام کے راؤنڈ6020 جبکہ افغان فورسز کی وردیاں بھی برآمد کر لی انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کو غیر مستحکم اور بلوچستان میں خون خرابہ کرنے کیلئے استعمال ہو رہی ہے اگر افغانستان نے اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے نہ روکا تو اس سے دونوں کیلئے نقصان ہو گا کیونکہ این ڈی ایس را کے ساتھ ملکر بلوچستان میں معصوم لو گوں کے خون سے کھیل رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر حالات خراب کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحہ اور ایمونیشن میں تخریب کاری میں استعمال ہونیوالا مختلف ساز وسامان بھی شامل ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حساس اداروں اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے مشترکہ کا رروائی کر تے ہوئے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا کر افغان اور انڈین ایجنسیوں کے مزموم مقاصد کو ملیا میٹ کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ جس جگہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ملزمان کے فرار ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر خون کے نشانات ہے کے فائرنگ کے نتیجے میں انہیں جانی نقصان ہوا اور ان کے ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی فرنٹیئر کور نے بتایا کہ نوشکی کے سرحدی علاقے منجرو نالہ سے یہ اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے ۔