بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کی تنظیم نو کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر رانافاروق احمد خان، ندیم افضل چن، چوہدری منظور اور ندیم کائرہ شامل

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ پنجاب کے لئے پارٹی کی تنظیم نو کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی مقرر کر دی ہے۔ یہ کمیٹی تین ماہ میں پارٹی کی تنظیم نو کے متعلق مشاورت کرکے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وفاقی وزیر رانافاروق احمد خان، ندیم افضل چن، چوہدری منظور اور ندیم کائرہ شامل ہیں۔ حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چاروں صوبوں کی پارٹی تنظیمیں تحلیل کر دی تھیں اور ہر صوبے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جو ہر صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو پر تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ چیئرمین کو پیش کریں گی۔