امریکی انتخابات:ہیلری کلنٹن اور سینڈرز میں تلخ بحث و تکرار ، ہیلری عراق جنگ کی حامی تھیں،سینڈرز کا الزام ،سینڈرز جن مجوزہ پالیسیوں کی بات کرتے ہیں اس سے متعلق وہ خود ابہام کا شکار ہیں، ہیلری

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے دو صدارتی امیدواروں ہلیری کلنٹن اور سینیٹر برنئی سینڈرس کے درمیان دھواں دار مباحثہ ہوا ہے اور اس میں دونوں ایک دوسرے پر ایک مرتبہ پھر خوب گرجے برسے اور دونوں نے نیویارک پرائمری سے قبل ایک بحث کے دوران ایک دوسرے پر سخت حملے کئے نیویارک میں ہونے والے پرائمری میں جمعرات کو ہونے والی بحث میں ایک دوسرے پر نکتہ چینی سخت ہوگئی۔

بحث کے دوران برنی سینڈرز نے کہا ’کیا ہیلری کلنٹن صدر بننے کا تجربہ اور ذہانت رکھتی ہیں؟ بالکل وہ یہ سب رکھتی ہیں۔ لیکن میں ان کے فیصلے پر سوال کرتا ہوں۔‘سینڈرز نے ہیلری کلنٹن پر کئی بار اس بات کے لیے بھی نکتہ چینی کی کہ ان کے وال سٹریٹ سے ماالی روابط رہے ہیں اور خاص طور پر ان کی بعض تقریروں اور خطاب کے لیے انھیں بعض بینکوں نے رقم ادا کی تھی۔

(جاری ہے)

سینڈرز نے ہیلری کلنٹن پر اس بات کے لیے بھی سخت تنقید کی کہ وہ عراق جنگ کی حامی تھیں۔دوسری طرف ہیلری کلنٹن نے بھی برنی سینڈرز پر تیز تر حملے جاری رکھے اور کہا کہ وہ جن مجوزہ پالیسیوں کی بات کرتے ہیں اس سے متعلق وہ خود ابہام کا شکار ہیں۔ محترمہ کلنٹن نے بھی برنی سینڈرز پر تیز تر حملے جاری رکھے اور کہا کہ وہ جن مجوزہ پالیسیوں کی بات کرتے ہیں اس سے متعلق وہ خود ابہام کا شکار ہیں واضح رہے کہ حال ہی میں نیو یارک ڈیلی نیوز کے ساتھ اپنے ایک انٹریو میں مسٹر سینڈرز بعض اپنی ہی پالیسیوں کی وضاحت میں ناکام رہے تھے۔

اس کا حوالہ دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا ’مشکلات کی شناخت کرنا آسان ہے۔ لیکن اس کے لیے کچھ بھی کرنا ایک الگ چیز ہے۔‘بحث کے دوران دونوں کے درمیان تلخی اور تناوٴ بہت عیاں تھا۔ بعض مواقع پر سینڈرز نے کلنٹن کے جوابات کا مذاق اڑایا جبکہ ہیلری کلنٹن نے اپنے مدمقابل سے بات چیت کی۔برنی سینڈرز نے پچھلے آٹھ مقابلوں میں سے سات میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کے حامیوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جاتاہے۔لیکن چونکہ جنوبی ریاستوں میں ہیلری کلنٹن نے بڑی کامیابیاں حاصل کی تھیں اس لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے جو ڈیلگٹس درکار ہوتے ہیں اس میں ہیلری کلنٹن کو اب بھی برتری حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :