افغانستان‘ سکیورٹی فورسز نے حقانی نیٹ ورک کی ہتھیاروں کی تین کھیپیں برآمد کر لیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:16

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) افغان سکیورٹی فورسز نے ملک کے مشرقی حصے میں حقانی ہتھیاروں کا گودام برآمد کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبہ لوگار کے اضلاع خیوشی اور آذرا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز کے دوران ہتھیاروں کی تین کھیپیں برآمد کی ہیں جو کہ حقانی نیٹ ورک کی تھیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کیھپوں میں ایک بندوق‘ تین آر پی جی راؤنڈز‘ دو اے کے 47 بندوقیں‘ 33 دھماکہ خیز آلات اور 6 مارٹر گولے شامل ہیں۔ کا رروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :