جاپان 24گھنٹوں کے دوران 2بارزلزلے کے شدیدجھٹکے

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:15

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)جاپان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2بارزلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ،جاپانی زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ٹوکیومیں 7.4شدت کے زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ٹوکیوکے جنوبی علاقوں میں 7.4شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ علاقے میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ،گزشتہ روزبھی جاپان میں 7.1شدت کے شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے