پانامہ لیکس پرشورکے بعدیہ ثابت ہوچکانوازشریف اورشہبازشریف کے نام پرکوئی چیزنہیں،حسین نواز،مریم نوازکانام جس کمپنی میں تھاوہ بندہوچکی،اس کااب کوئی اثاثہ نہیں،نیلسن اورنیکول اب بھی کام کررہی ہیں،وزیر اعظم کے صاحبزادے کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازنے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرشورکے بعدیہ ثابت ہوچکاہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کے نام پرکوئی چیزنہیں ،مریم نوازکانام جس کمپنی میں تھاوہ بندہوچکی ،اس کااب کوئی اثاثہ نہیں ،نیلسن اورنیکول اب بھی کام کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے حسین نوازنے کہاکہ نیلسن اورنیسکول نامی کمپنیاں میری ملکیت اوراب بھی کام کررہی ہیں ،یہ کمپنیاں سعودی عرب سے فیکٹری بیچ کرلی تھیں اورپھرانہیں رہن رکھ کررقم لی تھی وہ بھی ان پرلگائی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہماراساراکاروبارملک سے باہرہے اورہم پروہی قانون لاگوہوتاہے جواوورسیزپاکستانیوں پرلاگوہوتاہے ،پاکستان میں ہمیں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی بھی حکومت خواہ وہ لندن ہویاسعودی عرب کسی سے مالی فائدہ نہیں اٹھایا،آج تک جوبحث ہورہی ہے اس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کانام پرکچھ بھی نہیں ہے مریم نوازکاجس کمپنی میں نام تھاوہ اب منجمدہوچکی ہے اس کمپنی کاکوئی اکاوٴنٹ یااثاثہ نہیں ہے

متعلقہ عنوان :