وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے روک دیا،بھارت سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کوانٹرپول سے رابطہ کرنے کا حکم

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھانکوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روکتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کوانٹرپول سے فوری رابطہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھانکوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں، بھارت نے 4 حملہ آوروں کے بلیک کارنر نوٹس، ڈی این اے سیمپلزاوردیگر شواہد فراہم نہیں کئے جس کے باعث پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتا ہے،تاہم پاکستان نے بھارت کے انٹرپول سے رابطے پر بھی سخت احتجاج کیا اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ کو انٹرپول سے فوری رابطہ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔