چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن ”ضرب آہن “میں فورسز کی ڈاکوؤں کیخلاف پہلی کامیابی،40ڈاکوؤں نے خودکوپاک فوج کے سامنے سرنڈرکردیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)راجن پورکی تحصیل روجھان مزاری کے کچہ کے علاقہ میں بین الصوبائی گینگ ،اشتہاری مجرمان ،چھوٹوگینگ کے خلارف 18روزسے جاری آپریشن ”ضرب آہن “میں فورسز کی ڈاکوؤں کیخلاف پہلی کامیابی ،چھوٹوگینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹوباکرانی کے اہم ساتھیوں میں شامل 40ڈاکوؤں نے پکٹ یاروکے مقام پرپاک فوج کے آگے خودکوسرنڈرکردیا۔

حالات کی کشیدگی کے باعث آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرانے پاک فوج سے امدادمانگ لی تاکہ پولیس فورس کے ساتھ ساتھ آرمی بھی شامل ہوسکے اورمغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی اورچھوٹوگینگ کے 100ڈاکوؤں کوپکڑاجاسکے ۔آج جمعہ کے روز راجن پورضلع کے کچہ کے علاقہ میں فوجی دستے آئے اورکچہ کے علاقوں میں پکٹس پرمورچہ زن ہوئے اورآرمی کے ساتھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچہ میں پویلس کی 27چوکیوں پردوبارہ اپنا قبضہ جمالیاجبکہ پاک فوج کی جانب سے کچہ کے علاقے میں جاری اعلان جمعہ شام 6بجے سے ہفتہ کی صبح 6بجے تک کرفیونافذکئے جانے پر6بجے سے قبل چھوٹوگینگ کے 40ڈاکوؤں نے پاک فوج کے آگے خودکوسرنڈرکردیا۔

(جاری ہے)

پکٹ یاروکے مقام پرسرنڈرکرنیوالے مجرمان نے بغیرکسی شرط کے خودکوفوج کے آگے سرنڈرکرکے گھٹنے ٹیک دیئے ۔فوج کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی فائرنگ یاعملی کاروائی نہی ہوئی تھی کہ پاک فوج کی دہشت سے مجرمان سرنڈرکرنے پرمجبورہوگئے ۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرراجنپوراعجاز احمد رندھاوانے ڈی پی اورراجن پورغلام شبیرمیکن اوردیگراعلیٰ افیسران سے رابطہ کرنے کے بعد”اے پی پی “سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ روجھان تحصیل کے دریائی علاقوں کچہ کراچی ،کچہ مورو،کچہ جمال ،کچہ عمرانی اورکچہ حیدرآبادمیں موجود باکرانی ،عمرانی ،بیگیانی ،لٹھانی ،لنڈودیگراقوام کے لوگ چھوٹو گینگ میں شامل ہیں ان میں سے 40نے سرنڈرکردیاہے جبکہ بقیہ 60مجرمان جن میں غلام رسول عرف چھوٹو شامل ہے کوگرفتاراورمغوی پولیس ملازمین کوبازیاب کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں جلدکامیابی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :