پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے سرمد جلال عثمانی کا نام فائنل ،جسٹس عثمانی نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے اور ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ‘ قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر پر مشتمل ٹیم کی شرائط رکھ دیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کا نام فائنل کرلیا ہے تاہم حکومت کو ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ‘ قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر اور ٹیم کے دیگر ممبران کی تلاش اور سیاسی جماعتوں کے اتفاق میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ کیلئے کئی ججز سے رابطے کئے اور اکثر نے معذرت کرلی تاہم جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے نام کو فائنل کرلیاہے جبکہ ان کی شرائط کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کیلئے حکومت نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی بنائی ہے جو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کے ساتھ سرمد جلال عثمانی کو کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کے حوالے سے بھی رائے لے گی اس کے علاوہ سرمد جلال عثمانی کی شرائط کے مطابق حکومت کو ایک قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر کی تلاش میں بھی مشکل کا سامنا ہے اور سب سے مشکل کام ایک قابل اور ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تلاش ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں چند سی اے ہیں اور ان کی اکثریت بھی بیرون ملک قیام پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :