پی سی بی نے محمدحفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے تاریخ مانگ لی،پی سی بی حکام چاہتے ہیں کہ محمد حفیظ کو جولائی کے آخر میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران بطور آل راونڈر ٹیم میں شامل کیا جائے

جمعہ 15 اپریل 2016 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے 8 جولائی کی تاریخ مانگ لی۔ بائیو مکینکل لیب میں لیے جانے والے ٹیسٹ کو پاس کرنے کی صورت میں سپنر دوبارہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باولنگ کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راونڈر محمدحفیظ غیرقانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے ایک سالہ پابندی کا شکاربنے تھے۔

(جاری ہے)

سزا کا وقت ختم ہونے کے باوجود محمد حفیظ کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ پی سی بی نے محمدحفیظ کے ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے آٹھ جولائی کی تاریخ مانگ لی ہے۔پی سی بی حکام چاہتے ہیں کہ محمد حفیظ کو جولائی کے آخر میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران بطور آل راونڈر ٹیم میں شامل کیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چنائے میں ٹیسٹ کروانے سے پہلے محمد حفیظ کا پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ لیا جائیگا۔ خامی ہوئی تو مزید تیار ی کرائیں گے۔