بارشوں سے 122 افراد جاں بحق،90 زخمی ہوئے،این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 15 اپریل 2016 13:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) نیشنل ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دو سے چودہ اپریل تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپوٹ جاری کردی ۔ دو سے چودہ اپریل تک شدید بارشوں سے 122 افراد جاں بحق ،90 زخمی جبکہ 1632 گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں بانوے افراد جاں بحق اور 949 گھر متاثر ہوئے گلگت بلتستان میں اٹھارہ افراد جاں بحق 451گھر متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں بارہ افراد جاں بحق اور 232 گھر متاثر ہوئے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کاازالہ کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں بہت جلد متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :