کوئٹہ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات ،کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر رینجرز کی کاوشوں کو سراہا

جمعہ 15 اپریل 2016 12:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی اور وزیرداخلہ بلوچستان نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر رینجرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کراچی میں ماضی کی طرح امن آئے گا اور ملک کے دیگر علاقوں اورخاص کر بلوچستان سے آنے والے بلوچ پشتون عوام کو یہاں امن کی خاطر روزگار کے مواقع ملیں گے ۔