پاپوانیوگنی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، آسٹریلوی شہری اور 3 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

جمعہ 15 اپریل 2016 13:16

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) پاپوانیوکنی میں ایک چھوٹا طیار گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کمانڈو جوٹی بیوری نے بتایا کہ مغربی پسیفک ملک سے پی این جی طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ایک آسٹریلوی باشندے اور تین بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے آسٹریلوی وزارت خارجہ نے مزکورہ طیارہ حادثے میں اپنے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :